ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 590 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 407 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 393 پر مستحکم ہے۔

 لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت مزید بڑھ کر 307 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں۔