ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی آمد، مریضوں کی عیادت کی

مریم نواز کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی آمد، مریضوں کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد,وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ کاتفصیلی دورہ کیا, مریم نواز نے مریضوں کی آمد اور علاج کے سسٹم کامشاہدہ کیا.

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ نے ائیر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کابھی معائنہ کیا، مریم نواز کی بہاولپور سے ائیر ایمبولینس پر منتقل ہونیوالے مریض کی عیادت کی،مریض امجد علی کا ائیر ایمبولینس سروس کے اجرا پر وزیراعلیٰ کو عقیدت،ڈھیروں دعائیں دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھا کہ ائیر ایمبولینس سروس عوام کا حق ہے،کسی پر احسان نہیں کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےایمرجنسی وارڈمیں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نےبزرگ مریض کوایمرجنسی میں فوری طورپر وہیل چیئر مہیا نہ کرنے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا،وزیراعلیٰ کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اورمسائل کے فوری حل کاحکم دیا۔

مریم نواز نےسکیورٹی اہلکا روں کومریضوں کی آمد و رفت میں مداخلت سے سختی سے روک دیا، کہا کہ عوام کے لئے پریشانی کاسبب بننے والے اور بدعنوان عناصرکےخلاف کارروائی کی جائے،پی آئی سی میں انتظامی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر انتظامی اقدامات کی ہدایت اور پی آئی سی ٹومیں انتظامی سربراہ کی فوری تعیناتی کا حکم دیا۔

پی آئی سی ٹو میں جدید اور بہترین مشینری اور کیتھ لیب مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔