ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں یکم نومبر سے روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے کے درمیان  اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی ہیں،ؤ فوڈ پرائس کنٹرول اتھارٹی نے اس حوالے سے سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سوگرام کی روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کر رکھا ہے جبکہ تندور مالکان سادہ روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

 اگر یہ قیمتیں یکم نومبر سے نافذ ہو جاتی ہیں تو عوام کے لیے یہ ایک بڑا بوجھ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو محدود بجٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 یہ صورت حال عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس معاملے کو فوری طور پر حل کرے تاکہ عوام کو بنیادی ضرورت کی اشیاء کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.