ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ؛ ڈی ایچ کیو ہسپتال انٹرنشپ کرنیوالی لڑکی قتل

اوکاڑہ؛ ڈی ایچ کیو ہسپتال انٹرنشپ کرنیوالی لڑکی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر قتل کی لرزہ خیز واردات, ڈی ایچ کیو میں سرعام لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرعام لڑکی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ہسپتال ذرائع کاکہناتھا کہ لڑکی ہسپتال میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں انٹرنشپ پر ڈیوٹی کرتی تھی۔

اوکاڑہ دن دیہاڑے ہسپتال میں فائرنگ کے واقع سے سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا، قاتل فائرنگ کرکے موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گولی لڑکی کے سر میں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی،لرزہ خیزقتل کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔