جنید ریاض : ٹیسٹ کی بنیاد پر انتظامی پوسٹوں پر سی ای اوز اور ڈی ای اوز لگانے کا تجربہ ناکام، لاہور میں نئے تعینات سی ای او ایجوکیشن نذیر احمد نے لیہ میں تعیناتی کی خواہش ظاہر کردی،نذیر احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے،نذیر احمد نے تاحال بطور سی ای او ایجوکیشن لاہور عہدے کا چارج نہ سنبھالا۔
ٹیسٹ کی بنیاد پرانتظامی پوسٹوں پر سی ای اوزاورڈی ای اوز لگانے کا تجربہ ناکام ہونے لگا،لاہورمیں نئے تعینات سی ای او ایجوکیشن نذیر احمد نےتاحال چارج نہیں سنبھالا۔ ڈی ای اوسکینڈری لاہور حکیم منیراحمد نے بھی چارج نہیں لیا۔ ڈی ای او ایلمنٹری لاہور محمدعارف نے بھی چارج نہ سنبھالا۔ ذرائع کے مطابق بھکر میں تعینات سی ای اوایجوکیشن شبیرصابری نے ننکانہ صاحب، جبکہ سی ای او ننکانہ صاحب عبدالقیوم نے سرگودھا میں تعیناتی کی خواہش کی ہے۔ ذرائع کےمطابق بیشترسی ای اوز گھر سے دور تعیناتی اور متعلقہ اضلاع میں ذاتی رہائش نہ ہونے کےباعث جوائننگ دینے کو تیار نہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے ڈپٹی کمشنرز کو نئے سی ای اوز کی رہائش کیلئے بندوبست کرنے کا کہہ دیا ہے۔ وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ تین ماہ تک کسی سی ای او کا تبادلہ نہیں کیا جائے۔تین ماہ بعد سی ای اوزمیوچل ٹرانسفر کے اہل ہونگے۔
ٹیسٹ کی بنیاد پر انتظامی پوسٹوں پر سی ای اوز اور ڈی ای اوز لگانے کا تجربہ ناکام
23 Oct, 2024 | 12:51 PM