جنیدریاض: ماحولیاتی آلودگی،سکولوں کے اوقات کار تبدیل،شہر کے تمام سکولز صبح 8:45بجے کھولنے کاحکم،نئے اوقات کار کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ سکولز دونوں پر ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 28 اکتوبر سے 31 جنوری تک رہے گا،صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے اوقات کار تبدیل کیے،ائیرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے سے نزلہ،زکام،گلے کی بیماریاں بڑھنے لگیں،آلودگی اور سموگ سے بچاو کے حوالے سے تاحال احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں،آلودگی بڑھنے کے باوجود90 فیصد بچے و اساتذہ بغیر ماسک سکول آرہے ہیں،صرف 10 فیصد بچے ہی ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےمتعلقہ اداروں کو فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظرضروری اقدامات کے لیے ہدایات کردی، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 150ہونے کے باعث بچوں اور بزرگوں کی صحت کے پیش نظر سکول ٹائمنگز میں تبدیلی کی جارہی ہے،بچوں کے لیے سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی،صبح 45. 8 سے پہلے سکول نہ شروع کیے جائیں، بچوں کواسمبلی کلاس رومز میں کروائی جاۓ اورہر قسم کی آوٹ ڈور سرگرمیوں کو معطل کرنے ہدایت کی گئی۔
عوام الناس سموگ سے بچنے کے لیےلازمی طورپر ماسک اوردیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بچے اوربزرگ حضرات بلاوجہ سفر اور اوپن سرگرمیوں سے گریز کریں،گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ آئندہ 31جنوری 2025 تک کے لیے لاہورمیں ہر قسم کی آتشبازی پر سخت پابندی عائد کی گئی، چلتی دھواں دیتی گاڑیوں موٹربائیکس،رکشہ، بسوں کو کلیمپ کیاجاۓ گا،یہ تمام حفاظتی اقدامات بچوں ،بزرگوں اورتمام شہریوں کو سموگ کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
سموگ میں کمی کے لیے تمام افراد حکومت کا ساتھ دیں اور ہر قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373 پر کریں،ای پی اے فوری کارروائی کرے گا،شہری اپنی گاڑیوں کی فوری فٹنس کروائیں اور سموگ میں مزید اضافہ نہ کریں۔