ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی :  کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے ملتان ایئربلیو کی پرواز پی اے 807، کراچی سے لاہور سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اور  کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ  کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143، کراچی سے اسلام آباد ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور  کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368منسوخ کردی گئیں۔