پی ٹی آئی لاہور کے 3 سینئر نائب صدور مقرر، اہم نام شامل

23 Oct, 2024 | 11:27 AM

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف  لاہور تنظیم نے 3 سینئر نائب صدور کے نوٹیفکیشن جاری کردیے.

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نےعبدالکریم خان کو سینئر نائب صدر لاہور مقرر کردیا,سعید احمد سندھو بھی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر ہوئے جبکہ احمر رشید بھٹی کو بھی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے، شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد تقرر کے نوٹی فکیشن جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں