بھارت :’’پاکستان زندہ باد ‘‘کا نعرہ لگانا شہری کو مہنگا پڑ گیا،انوکھی سزا

23 Oct, 2024 | 11:16 AM

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عدالت  نےبھارتی شہری کو ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے کے جرم میں ایک انوکھی سزا سنا دی۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی عدالت کا غیر معمولی فیصلہ ، پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کی سزا میں 22 دفعہ ترنگے کو سلیوٹ اور ’’ بھارت ماتا کی جے’’ کا نعرہ لگانے پر ضمانت منظور ہوگی۔

بھارت سے نت نئی اور عجیب و غریب خبروں کا سامنے آنا معمول کی بات ہے۔ حال ہی میں مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے ایک بھارتی شہری کو’’ پاکستان زندہ باد ‘‘کہنے کے جرم میں  نثار نامی شخص کو 50 ہزار کے عوض ضمانت دی اور ساتھ میں حکم دیا کہ وہ بھوپال کے پولیس اسٹیشن پر ہر مہینے کے پہلے اور آخری منگل کو صبح 10سے 12بجے کے درمیان آئے اور ’’ بھارت ماتا کی جے ‘‘کےنعرے لگائے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بھارتی شہری کو بھارت کے ترنگے کے سامنے سیلیوٹ کرتے ہوئے ’’ بھارت ماتا کی جے ‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہری کا کہنا تھا اس سے ایک جرم سرزد ہوا تھا اور اب وہ یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرائے گا۔مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے ملزم نثار کو 15 اکتوبر کے روز رہا کیا تھا۔

 واضح ہے کہ اس بھارتی شہری کی پاکستان زندہ باد اور بھارت مرد باد کہنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں