ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم نصرت بھٹو کی یاد پارٹی، قوم کیلئےامید،رہنمائی کی علامت بنی رہے گی: بلاول

بیگم نصرت بھٹو کی یاد پارٹی، قوم کیلئےامید،رہنمائی کی علامت بنی رہے گی: بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر پیغام، بلاول بھٹو زرداری نے کہا بیگم بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں خدمات غیر معمولی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 13ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا، اپنے پیغام میں کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں،بیگم بھٹو جمہوریت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کی علامت ہیں،بیگم بھٹو کا مسلسل چیلنجز کے باوجود عزم و ہمت ان کی غیر معمولی میراث کا ثبوت ہے۔
مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا اثر سیاست سے کہیں آگے ہے،بیگم بھٹو، آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں،مادرِ جمہوریت نے اپنی قیادت کے ذریعے پاکستان کو ایک تاریک ترین دور سے باہر نکالا، بیگم بھٹو کا کردار تمام جمہوریت پسندوں کے لیے ایک مستقل تحریک کا ذریعہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم بھٹو کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی، بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیےانتھک جستجو مشعلِ راہ ہے،بیگم بھٹو کی جدوجہد پیپلز پارٹی کے ترقی پسند اور جامع پاکستان کے مشن کو مسلسل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی اُن اصولوں کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے جن کے لیے مادرِ جمہوریت نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی،مادرِ جمہوریت کی یاد پارٹی اور قوم دونوں کے لیے امید، قوت اور رہنمائی کی علامت بنی رہے گی۔