ویب ڈیسک: بھارت میں جنگلی تیندوے نے سیرو تفریح کے لئے آئے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے ایک گاوں میں پیش آیا، جہاں ایک تیندوے نے پکنک منانے والوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے، ایک خاتون اور ایک پولیس افسر کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ نے تیندوے کو دیکھ کر اُس سےچھیڑ چھاڑ کی،29 سکینڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پکنک منانے کے لیے آئے لوگ تیندوے کو جھاڑیوں سے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور آوازیں دے رہے ہیں
کچھ اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک تیندوے اُن کے طرف لپکا , پکنک منانے کیلئے آئے لوگ پیچھے بھاگے بدقسمتی سے ایک شہری گر گیا جس پر تیندوے نے حملہ کردیا باقی لوگ تیندوے کے حملے سے ساتھی کو بچانے کے لئے اس کو ڈرانے لگے جس میں وہ کامیاب رہے، جان لیوا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔