ہربنس پورہ:موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے راہگیر کو لوٹ لیا

23 Oct, 2024 | 10:41 AM

فاران یامین:ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی واردات،موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے راہگیر کو لوٹ لیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ملزمان کو شہری سے موبائل اور پرس چھینتے دیکھا جاسکتا ہے،مسلح دونوں ڈاکوؤں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔ایک ڈاکو نے نیلی دوسرے نے آف وائٹ شلوار قمیض پہن رکھی ہے،اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو نے سیاہ کیپ پہنی ہوئی ہے۔

لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے،متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ میں درخواست جمع کروا دی ہے ۔

مزیدخبریں