جسٹس یحییٰ آفریدی کب عہدے کا حلف اٹھائیں گے؟ نوٹی فکیشن جاری

23 Oct, 2024 | 10:15 AM

 امانت گشکوری:  جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان مقرر,صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی تین سال تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی  26 اکتوبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی.

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی،صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی،صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی.

مزیدخبریں