ویب ڈیسک: ٹیکس نادہندگان کے خلاف موثر کارروائی کی جارہی ہیں، ایف بی آر کو بھی کامیابی ہوئی نادرا سےڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے،حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ کے معاملے پر ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔