ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

 پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 33.54 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا اور جولائی تا ستمبر آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں، جولائی 2024 سے پاکستان میں آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ 34 فی صد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ 12 ماہ کی اوسط 269 ملین ڈالرز سے زیادہ ہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمد کنندگان کے خصوصی غیر ملکی کرنسی اکاوٴنٹس کی حد کو 35 فی صد سے بڑھا کر 50 فی صد کرنے اور پاکستانی روپے کا استحکام شامل ہیں۔

مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فی صد ہے، ممکنہ طور پر مالی سال 2025 کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 3.5 بلین ڈالرز سے زیادہ ہونے کا امکان ہے