ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت کا الزام ثابت : سابق صدر کو ساڑھے 20 سال قید

رشوت کا الزام ثابت : سابق صدر کو ساڑھے 20 سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے سابق صدر ٹولیڈو پر برازیل کی تعمیراتی کمپنی سے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا ، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ الیجاندرو ٹولیڈو کینسر کے مریض ہیں اس لئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو سزا گھر پر کاٹنے دی جائے۔

واضح رہے الیجاندرو ٹولیڈو 2001 سے 2006 کے دوران پیرو کے صدر رہے ہیں۔ یہ برازیل کے لاوا جاٹو کرپشن اسکینڈل سے متعلق پیرو کی پہلی ہائی پروفائل سزا ہے