اسد قیصر کا حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کرنے کا اعلان

23 Oct, 2024 | 09:11 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں، ہم پورا شیڈول بنائیں گے کہ تحریک کیسے چلانی ہے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں اور کہاں انہیں ٹھیک کرنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جماعت صرف جدوجہد کرسکتی ہے آواز اٹھاسکتی ہے، وہ جنگجو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاست فاشسٹ ہوجاتی ہے، طاقت کا ناجائز استعمال کرتی ہے اور اپنے ریسورسز کو ایک سیاسی جماعت کو خراب کرنے اور ملک کو اپنے من پسند طریقے سے چلانے کیلئے استعمال کرتی ہے، تو پھر اس کے خلاف جدوجہد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک چلائیں گے، وکلا برادری کا ری ایکشن بھی دیکھیں گے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انگیج کریں گے اور ساتھ ساتھ کوشش کریں گے کہ اسے وسیع تر بنائیں اور پورے پاکستان میں یہ تحریک ہو۔ ہم اس تحریک کو عدلیہ کی آزادی کیلئے آگے بڑھائیں گے

مزیدخبریں