انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس ایوارڈ ایس پی بینش فاطمہ کے نام

23 Oct, 2024 | 09:04 AM

عابد چودہدی:پاکستانی خاتون پولیس افسر کاشاندار اعزاز، ایس پی بینش فاطمہ نےانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس ایوارڈاپنے نام کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا کہ ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جو عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئیں،امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ایس پی بینش فاطمہ کو پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنےپر مبارکباد دی، اور کہا ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسران پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔

مزیدخبریں