ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 3 ماہ سے لاپتہ بچی کو اپنوں سے ملا دیا

میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 3 ماہ سے لاپتہ بچی کو اپنوں سے ملا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: "میرا پیارا" ٹیم نے  ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 ماہ قبل اپنوں سے بچھڑنے والی 14 سالہ انیسہ کو اس کے والدین سے ملا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انیسہ ذہنی طور پر مفلوج تھی اور صوابی سے لاپتہ ہو کر ملتان ایدھی ہومز میں مقیم تھی۔چند روز قبل ملتان ایدھی ہومز نے انیسہ کو لاہور کے بلقیس ایدھی ہومز منتقل کر دیا۔

  میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں اور افراد کے ڈیٹا کے لیے بلقیس ہومز کا دورہ کیا۔ ذہنی دباؤ اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے بچی گھر کا پتہ بتانے سے قاصر تھی۔

ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشنز کیے اور انیسہ کے گھر والوں کو صوابی سے ڈھونڈ لیا۔ بچی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب، اور سی ٹی او لاہور  سے اظہارِ تشکر بھی کیا۔