ویب ڈیسک : سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، اب سلمان خان نے اس معاملے پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ ’ بگ باس 18‘ سے ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت کس دور سے گزر رہے ہیں۔
’ ویک اینڈ کا وار‘ ایپی سوڈ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں سلمان خان پہلی بار یہ بتاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ اس وقت ان کی زندگی میں کیا چل رہا ہے، ہفتے کے روز ‘ ویک اینڈ کا وار’ ایپی سوڈ کے دوران باہر نکلنے سے قبل سلمان خان نے غصے سے کہا: ‘یار، قسم خدا کی ، میں اپنی زندگی میں کس دور سے گزر رہا ہوں اور مجھے اسے سنبھالنا ہے، آج کی میری فیلنگ ہے کہ مجھے یہاں آنا ہی نہیں چاہئے تھا، لیکن یہ ایک کمٹمنٹ ہے، اس لئے میں یہاں آیا ہوں ۔
حال ہی میں ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ سلمان خان اپنے قریبی دوست اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد کافی اداس اور تکلیف میں ہیں، سلمان خان نے ‘ بگ باس 18’ کے لیے 18 اکتوبر کو شام 7 بجے کے قریب شوٹنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق جب سلمان خان اس ایپی سوڈ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت سیٹ پر 60 سے زائد سیکورٹی گارڈز موجود تھے اور ان کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، آدھار کارڈ کی جانچ کے بغیر کسی بھی باہری شخص کو احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو بابا صدیقی کا ممبئی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔