لاہور شہر میں فضائی آلودگی نے پنجے گاڑ لیے

23 Oct, 2024 | 08:43 AM

کومل اسلم: محکمہ ماحولیات کی کارروائیوں کا پول کُھلنا شروع ،شہر میں فضائی آلودگی نے پنجے گاڑ لیے ، دنیا بھر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 512 ریکارڈ کی گئی لاہور کی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہو گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابر رحمت برسنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آلودہ قرار دیا گیا،ملتان 220 ، پشاور 197 اے کیو آئی ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 722, یو ایس قونصلیٹ 680, عسکری دس 510, فیز8 ڈی ایچ اے 512 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کی گئی،لاہور کی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہو گیا۔

ماہرین نے لاہور کے باسیوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابر رحمت برسنے کا کوئی امکان موجود نہیں، شہر کا پارہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں