دنیا بھر میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں اضافہ

23 Oct, 2024 | 08:37 AM

ویب ڈیسک : پاکستان دنیا بھر میں بہترین اجناس کی پیداوار کے حوالے سے مشہور ہے لیکن پاکستان کا دنیا بھر میں الگ ہی مقام اور مرتبہ رکھتا ہے  جس کی وجہ ہے اس کا بہترین ذائقہ ، خوشبو اور  خوبصورتی ، یہ چیزیں اسے دنیا بھر میں باقی ممالک کے چاول سے ممتاز بناتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے ۔

 دستاویز کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں چاول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک 9 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیےگئے۔ گزشتہ مالی سال پہلی سہہ ماہی میں 5 لاکھ 96 ہزار ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے،گزشتہ مالی سال چاول برآمدات پر 40 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا، ستمبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 49.19 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صرف ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے۔

 زیرجائزہ عرصے کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا۔ گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے،پہلی سہہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کیے گئے، جولائی تا ستمبر باسمتی چاول کی برآمدات میں 65.78 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں