ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں ختم ہو گئں

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں ختم ہو گئں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تمام اضافی ڈیوٹیاں آج سے ختم ہو گئں۔ 
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ااساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ غیر نصابی ،سروے ڈیوٹیوں پرتعینات اساتذہ واپس سکول آجائیں۔
آئندہ اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں لگانے سے قبل متعلقہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کو لکھے گا۔ آئندہ کسی اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں نہیں لگیں گی۔ 

صوبائی وزیر تعلیم نے صاف کہہ دیا کہ  اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیوں پر سٹینڈ لوں گا،۔ 
پولیو، مردم شماری، یوسی ڈیٹاء کولیکشن پر اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جاتی تھیں جن کے عوض  کچھ ٹیچرز کو اضافی آمدن تو ہو جاتی ہے اور ان سے کام لینے والے اداروں کا بھی کام چل جاتا ہے لیکن سکولوں میں جہاں یہ تیچرز پڑھاتے ہیں، بچے سپردِ خدا ہو جاتے ہیں۔