جنید ریاض: ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون میں سروس سٹرکچر کی بحالی اور پرنسپل کی تبدیلی کی مطالبہ کرنے مین پیش پیش پانچ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا اور دس ٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری کرئے گئے۔ ڈویژنل پبلک سکول کے ٹیچرز نے اس سلوک پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو درخواست دے دی۔ ٹیچرز نے وزیر اعلیٰ سے لاہور کے پرائم سرکاری سکول کے حالات کا خود نوٹس لینے کیلئے درخواست کی ہے۔
ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن میں ٹیچرز پرانےسروس سٹرکچر کی بحالی ،پرنسپل کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ٹیچرز نے احتجاجی تحریک چلائی تو اس کے جواب میں انتظامیہ نے پانچ ٹیچرز کو معطل کر دیا اور 10ٹیچرز کو شوکاز نوٹس تھما دیئے۔
ٹیچرز کا کہنا ہے کہ سکول ،بورڈ کے جانبدار ممبرز کو بھی عہدے سے فارغ کیا جائے۔ اساتذہ کے سروس سٹرکچر میں تبدیلیاں واپس لی جائیں۔ تجربہ کار پرنسپل کی میرٹ پر تقرری کی جائے،۔ انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے معطل اساتذہ کو بحال کیا جائے۔
ڈویژنل پبلک سکول کے ٹیچرز کے احتجاج میں الجھنے اور انتظامیہ کی تیچرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے سکول کے سٹوڈنٹس کی تعلیم کے ساتھ ان کا ذہنی سکون بھی برباد ہو رہا ہے۔