ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف سے سیف الملوک کھوکھر کی ملاقات 

 نواز شریف سے سیف الملوک کھوکھر کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  میاں نوازشریف سے سیف الملوک کھوکھر،فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات منگل کے روز ہوئی۔ نوازشریف نے  سیف الملوک کھوکھر کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا.

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سےصدرمسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر اورصدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی۔ نوازشریف نےپنک گیمز کےکامیاب انعقاداور کھیلتا پنجاب پروگرام پر فیصل ایوب کھوکھر کو شاباش دی۔سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہاکہ کھوکھر فیملی مسلم لیگ ن کا فخر ہے جن کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں ۔مشکل دورمیں پارٹی کابہترین انداز میں ساتھ دیا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہانوازشریف ہمارا فخر ہیں،نوازشریف نےملک کےلئےبہت قربانیاں دیں۔رہنمائی و ویثرن کے مطابق ہی عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر کاکہناتھانوازشریف ہمارارول ماڈل ہیں۔