حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی لاش مل گئی

23 Oct, 2024 | 03:12 AM

Waseem Azmet

سٹی42: اسرائیل کی فوج آئی ڈی ایف نے حسن نصراللہ کے نامزد جانشین ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے ایک حملے میں مارنے کی تصدیق کردی۔ 
اس ماہ کے شروع میں آئی ڈی ایف کے حملے میں ہاشم صفی الدین  کو حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر سے 25 دیگر افراد کے ساتھ، حملے کے تین ہفتے بعد دحیہ میں ایک بنکر کے کھنڈرات میں مردہ پایا گیا۔

آئی ڈی ایف نے منگل کو دیر گئے اس بات کی تصدیق کی کہ حزب اللہ کے سینیئر اہلکار ہاشم صفی الدین اکتوبر کے اوائل میں ایک ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں مارے گئے ۔  حملے کے تین ہفتے بعد تباہ شدہ حزب اللہ کے بنکر میں ان کی لاش ملی ہے۔

IDF کی تصدیق سعودی عرب کے الحدث چینل کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صفی الدین کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں