حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کی خوابگاہ کی کھڑکی سے ٹکرایا، ویڈیو سامنے آ گئی

23 Oct, 2024 | 02:31 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  ہفتہ کے حزب اللہ ڈرون حملے میں نیتن یاہو کا گھر کو نشانہ بنا تھاا اور اسے نقصان پہنچا تھا، فوجی سنسر نے آخر کار اسرائیلی میڈیا کو  یہ سچ رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

حزب اللہ کے ایک ڈرون لبنان سے 16 اکتوبر کو ہفتے کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر پر  حملے کے لئے بھیجا گیا تھا،  یہ درون طویل فاصلہ طے کر کے نہ صرف قیصریہ کے اندرواقع اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا بلکہ اس کے ساتھ موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے نیتن یاہو ک گھر کو نقصان بھی پہنچا جس کے بارے میں اسرائیل کے میڈیا نے ابتدا مین خبریں نہیں دی تھیں، آج  اسرائیل کی میڈیا میں بتایا گیا کہ فوجی سنسر نے یہ اطلاع شائع کرنے سے روک دیا تھا کہ نیتن یاہو کے گھر کو ڈرون حملے سے نقصان پہنچا ہے۔  

اب بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون کے ٹکرانے سے نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا تاہم درون گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکا تھا، یہ غالباً زیادہ مضبوط ری انفورسڈ شیشے  اور دیگر حفاظتی انتظامات کی  وجہ سے ہوا۔

بیڈ روم کی کھڑکی سے  شیشے کے ٹکڑے نیتن یاہو فیملی کے سوئمنگ پول میں اور صحن میں آ  کر گرے۔

اب ایک ویڈیو  سوشل پلیٹ فارم ایکس پر موجود ہے جس میں نیتن یاہو کے بیڈ روم کی ڈرون سے ٹوٹنے والی کھڑی اور اس کے نیچے سوئمنگ پول کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں شیشے کے ٹکڑے گرے۔

اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔  نیتن یاہو اور اس کی اہلیہ اس وقت گھر پر نہیں تھے۔

حملے کے فوراً بعد ہفتے کے روز بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا، ’’ایران کے ایجنٹ جنہوں نے مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے آج ایک تلخ غلطی کی ہے۔‘‘

یاہو نے کہا تھا  کہ یہ حملہ انھیں جنگ جاری رکھنے سے نہیں روکے گا اور جو بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اسے "بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔" اس حملے کے تین ہفتے بعد گزشتہ روز اسرائیل کی فوج نے ھزب اللہ کو وارننگ دی تھی کہ آئندہ کسی لیڈر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ دحیہ کو ملیا میٹ کر کے دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں