سٹی42: پی ٹی آئی اور وکلا کی سیاست کے سرگرم رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے عہدہ پر تقرر کیلئے نامزد کئے گئے جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بنے تو ہم احتجاج کریں گے۔
ایک نیوز چینل کے پروگرام میں چیف جسٹس کے عہدہ کیلئے پالیمنٹ کے نامزد جج مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی پہر اپنی رائے بتاتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئیر وکیل حامد خان نے کہا کہ وکیل کی حیثیت سے بتا رہا ہوں کہ اگر جسٹس یحیٰ آفریدی نے اگر چیف جسٹس کا عہدہ قبول کیا تو وہ خود سے سینئیر ججوں کے ساتھ زیادتی کریں گے۔ حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحیٰ آفریدی اچھے جج ہیں، انہیں چیف جسٹس کا عہدہ ْبول نہیں کرنا چاہئے۔
اس ےک ساتھ ہی حامد خان نے کہا کہ اگر جسٹس یحیٰ آفریدی چیف جسٹس بن گئے تو ہم اور دوسرے وکیل اس فیصلے پر ان کے خلاف احتجاج کرین گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سینیارٹی کو نطر انداز کر کے جب بھی کسی جونئیر کو چیف جسٹس بنایا گیا، اس کا نْقصان ہوا۔ حامد خان کو جب بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا کے منتخب لیڈر شہزاد شوکت جسٹس یحیٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کئے جانے کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ تو حامد خان نے الزام لگایا کہ شہزاد شوکت تو سپریم کورٹ کے وکلا کے منتخب لیڈر تو حکومت کا آدمی ہیں۔ حامد خان بضد رہے کہ وہ وکیل کی حیثیت سے یہ بتا رہے ہیں کہ اگر جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا منسب قبول کیا تو ہم احتجاج کریں گے۔