ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران: اٹک کے قریب لارنسپور جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ 

  کروڑوں روپے مالیت کے سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 ڈی ایس پی موٹرویز بیٹ یونس خان کے مطابق بغیر ڈیوٹی سگریٹ ڈمپر گاڑی کے ذریعے صوابی سے لاہور اسمگل کیے جارہے تھے، جب ڈمپر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 330 کاٹن سگریٹ برآمد ہوئی۔ اس سکریٹ کی مالیت مارکیٹ میں 5 کروڑ روپے ہے۔ 

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ڈی ایس پی موٹرویز یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ سے بھری گاڑی محتلف چیک پوسٹوں سے گزر کر ہرو پلازہ پر پہنچی تو اسے قابو کرلیا گیا۔