عامر شہزاد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت خیبر پختونخوا نے قتل مقدمے میں نامزد سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کی جانب سے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے سابق ڈپٹی سپیکر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان سمیت دیگر 3ملزمان پر قتل کا الزام ہے،ملزم پر جائیداد کے تنازعے پر محمد علی نامی شخص کو قتل کرنے اور دوسرے شہری کو زخمی کرنے کا الزام ہے،ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔