نواز شریف کی اسلام آباد موٹروے آمد، سکیورٹی کیلئے پولیس بھی ٹول پلازہ پہنچ گئی

23 Oct, 2023 | 04:50 PM

This browser does not support the video element.

فرزانہ صدیق : نواز شریف کی قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد موٹروے آمد ، سکیورٹی کے لیے پولیس اور جیمر بھی ٹول پلازہ پہنچ گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بھی دو گاڑیاں نواز شریف کی آمد کی منتظر تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے تحت اسلام آباد سے گزارا جائے گا۔ میاں نواز شریف کا قافلہ 10 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیوں پر مشتمل ہے۔ نواز شریف کو اسلام آباد پولیس اپنی حدود میں سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کی قیادت موجود ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف آسلام آباد کی بجائے مری جائیں گئے۔ کل بروز منگل میاں نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔ 

مزیدخبریں