’’مادر جمہوریت ‘‘بیگم نصر ت بھٹو کی 12 ویں برسی ، ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات

23 Oct, 2023 | 02:33 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )ملک بھر میں آج مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 12ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔

 پیپلز پارٹی  کے زیر اہتمام ملک بھر میں  مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے مناسبت سے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،پارٹی کی ڈویژنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل،سٹی اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ، جن میں ملک و قوم ،پارٹی اور جمہوریت کیلیے بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں کے حوالے سے تقاریب،سیمینارز ہونگے۔

 پیپلزپارٹی لاہور کے زیر اہتمام قرآن خوانی کے بعد پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل دیگر عہدیداروں کیساتھ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو ںے اسی مناسبت سے سوشل میڈیا پر نانی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر  کر دی ساتھ ہی پیغام بھی جاری کیا اور کہا کہ 12 سال پہلے پاکستان ایک عظیم خاتون سے محروم ہو گیا, میری نانی بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت، انسانی حقوق، جرات اور ہمدردی کی اقدار کو زندہ رکھا،انہوں نے ان اقدار کے لیے جدوجہد کی اور مصائب برداشت کیے، اس راستے کو روشن کرنے کے لیے جو پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن ہونا چاہیے، ہمیں راستہ دکھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

مزیدخبریں