(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری، قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوکر ڈالر کا نیا ریٹ 281 روپے کا ہوگیا ہے۔ ڈولر کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 297 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 343 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1.45 روپے مہنگا ہوکر 79.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگاہوکر 75.50 روپے کا ہوگیا ہے۔