سونا پھر مہنگا،قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

23 Oct, 2023 | 02:22 PM

 (ویب ڈیسک) گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر سے بڑا  اضافہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں  1250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد  فی تولہ سونا  2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 1072 روپے اضافے سے 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  9 ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں