ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات کا ایوارڈ تقریب سے خطاب،فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں

مہوش حیات کا ایوارڈ تقریب سے خطاب،فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں
کیپشن: mehwish hayat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مانچیسٹر میں منعقدہ پاکستان ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کر دی۔

 اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دیکھ کر خوشی محسوس کرنا مشکل ہے، داغدار خاموشی اتنی ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا۔  میں دیکھ رہی ہوں کہ مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں۔ جن ماؤں نے اپنے بچے کھوئے اُن کے آنسوؤں اور درد کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر بچے کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور دوائیوں کے ساتھ ہسپتالوں کی ضرورت ہے۔ غزہ اور فلسطین میں جاری ظلم و زیادتی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نفرت کو شکست دینے کیلئے اور ہمدردی کیلئے دعا کرتی ہوں۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سچ میں یقین ہے کہ اگر ہمارے دل کھول کر انسانیت کو ایک دوسرے سے دیکھیں تو یہ واقعی ممکن ہو جائے گا۔ خوف پر قابو پانے کی ہمت کیلئے آئیے اپنی آوازوں کو صرف امن اور انسانیت سے محبت کے منصفانہ لفظ کی تعمیر کیلئے استعمال کریں۔