(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت کا کڈنی کے مریضوں کا فری ڈائلسز جاری رکھنے کا فیصلہ۔ فری ڈائلسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بائیس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گردوں کے مریضوں کو فری ڈائلسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بائیس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ یہ گرانٹ لاہور سمیت پنجاب کے تمام کڈنی سنٹرز کو جاری کی گئی ہے۔ گردوں کے مریضوں کو اب فری ڈائلسز کی سہولت ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے مستحق مریضوں کے اصرار پر ڈائلسز کی سہولت مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
محسن نقوی کی ہدایت پر کڈنی کے مریضوں کا فری ڈائلسز جاری رکھنے کا فیصلہ
23 Oct, 2023 | 11:48 AM