خدیجہ شاہ کو رہا نہ کرنیکا معاملہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آج ہی دوبارہ پیش ہونیکا حکم

23 Oct, 2023 | 11:42 AM

Ansa Awais

(ملک اشرف) ضمانتوں کےباوجودملزمہ خدیجہ شاہ کورہانہ کرنیکامعاملہ، آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو متعلقہ افسران سےہدایات لیکرآج ہی دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت۔

  ضمانتوں کےباوجودملزمہ خدیجہ شاہ کورہانہ کرنے پر آئی جی پنجاب ، سی سی پی او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی، خدیجہ شاہ کا خاوند ، بیٹا اور بیٹی بھی کمرہ عدالت پیش ہوئے۔

 آئی جی پنجاب کی رپورٹ

  جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی کونسل کیا کہیں گے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سےخدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی گئی ،رپورٹ کےمطابق خدیجہ شاہ کے خلاف صرف 2 ایف آئی آرز درج تھیں۔ فاضل جج نے پھر سوال کیا کہ یہ رپورٹ کہاں ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ رپورٹ پٹیشن کے صفحہ نمبر 9 پر ہے۔

  جسٹس علی باقر نجفی نے طلب کیا کہ اس رپورٹ میں کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے فاضل جج کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق خدیجہ شاہ کے خلاف 2 مقدمات ہیں ،ان مقدمات میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

 خدیجہ شاہ کی ایف آئی آر میں نامزدگی پر اعتراض

 وکیل درخواستگزار نے عدالت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مقدمات میں ضمانت ہوجانے کے باوجود پولیس نےرپورٹ کی خلاف ورزی کرکےایک اور ایف آئی آر میں ملزمہ کو دوبارہ نامزد کر دیا، ہائیکورٹ سےضمانت منظوری کےبعدنئےمقدمہ میں ملوث کیا گیا، نئےمقدمہ میں شامل تفتیش کرنے کی پولیس نے اے ٹی سی سے اجازت مانگی ،عدالت نے پولیس کو نئے مقدمہ میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

 درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض

 پنجاب حکومت کےوکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کر کے نئے مقدمہ میں ملزمہ کی تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت لی۔

 عدالتی حکم

  فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ آپ افسران سے ہدایات لیکر آج ڈویژن بینچ کی سماعت کے بعد پیش ہوں۔

مزیدخبریں