ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ میں بے ہوش یا سُن کیے بغیر آپریشن کے دوران بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا

 غزہ میں بے ہوش یا سُن کیے بغیر آپریشن کے دوران بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سُن کیے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایک بچہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔

 دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید  4 ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں میں  40 فیصد بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے زخمی فلسطینیوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں والدین نے اسرائیلی بمباری سے شہادت کی صورت میں شناخت کیلئے اپنے بچوں کے جسم پر نام لکھنا شروع کر دیے۔