ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس سے متعلق اہم انکشاف

 جیکولین فرنینڈس ،منی لانڈرنگ ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سٹی42
کیپشن: Jacqueline Fernandez,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے تفتیش کے دوران ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔

 یہ انکشاف بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا،بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جیکولین فرنینڈس کے وکیل نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کو کسی قسم کے کاغذات فراہم نہیں کیے گئے اور عدالت نے بھی ای ڈی کو جیکولین کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔

ای ڈی کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اداکارہ کیس میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہیں اور تفتیش کے دوران ہی انہوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم نام ’لک آؤٹ سرکلر‘ میں ہونے کی وجہ سے جیکولین ایسا نہ کر سکیں۔

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جب ملزمہ کو کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے روبرو بٹھایا گیا تو اداکارہ کی جانب سے بالکل بھی تعاون نہیں کیا گیا۔