(ویب ڈیسک) سکھر کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔
مریض رانجھن شیخ کا کہنا ہے کہ فرش پر گرنے کے باعث زخمی ہوگیا تھا،سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث پرائیویٹ ہسپتال آنا پڑا، سکھر کے سٹی ریور ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شکیل عباس کی غفلت کے باعث 70 سالہ مریض کی دائیں ٹانگ کی بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا گیا۔
مریض کے اہلخانہ کے احتجاج پر دوسری ٹانگ کا بھی آپریشن کیا گیا، روڑی کے رہائشی رانجھن شیخ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر نکلنے اور ہوش میں آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کی ٹانگ کا غلط آپریشن کیا گیا ہے۔