ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  24  اکتوبر سے پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ 

 پولیو مہم ،ویکسین،خیبر پختونخوا ،بلوچستان ،سٹی42
کیپشن: Polio drops,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ملک بھر کے  83مخصوص اضلاع میں  24  اکتوبر سے پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ ،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین لازمی لگوائیں۔

آپ کی  ذرا سی کوتاہی بچوں کوعمر بھر کیلئے معذور بناسکتی ہےحتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ قومی ذیلی  انسداد پولیو  مہم تمام صوبوں کے 83اضلاع میں چلائی جائے گی،وزارت صحت حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم64 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ19 اضلاع میں جزوی طور پر ہوگی۔

مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے  ڈھائی  کروڑسے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی،رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 28، سندھ کے 21، بلوچستان کے 19 اور پنجاب کے 14 اضلاع سمیت اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی، پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع میں بھی یہ مہم جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،24اکتوبر سے 28اکتوبر تک جاری رہنےوالی پانچ روزہ  مہم کے دوران  پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے  ضرور کھولیں،پولیو کے قطرے اور ویکسین کے ذریعے ہی  پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہےکیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے اگر کل بچے کو چلنا ہے۔