ویب ڈیسک: بھارت کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کیخلاف اننگز کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دے دیا۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ میں ویرات کو کافی عرصے سے کھیلتا دیکھ رہا ہوں لیکن آج تک میں نے اس کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھا جو آج مجھے دیکھنے کو ملا۔
I have seen Virat for so many years. I have never seen a tear in his eyes. I saw it today. This was unforgettable
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) October 23, 2022
بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔شاندار بیٹنگ کے باعث ویرات مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔میچ کے بعد گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ یہ میرے لیے خاص موقع ہے اور یہ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔