(ویب ڈیسک) سندر میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کے قتل کا واقعہ، پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔
سندر میں لڑکی کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا،مقتولہ مریم کی چند دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس نے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر عظیم سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،عظیم نے دوران واردات مریم کو قتل کئے جانے کی اطلاع دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں۔