ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

T20-World Cup, Pak vs India
کیپشن: T20-World Cup, Pak vs India
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں بھارت نےپاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  4 وکٹوں شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف  6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو  15 رنز پر پویلین لوٹایا۔اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔اکسر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 5 ویں وکٹ پر 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ کوہلی میچ میں ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-10-23/news-1666515066-3458.gif

 ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کے کپتان بابر اعظم ارشدیپ کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے  ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ  15 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چوتھے اوور کی آخری گیند پر محمد رضوان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-10-23/news-1666517277-1800.gif

 افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا

سلامی بیٹرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 60 رنز تک پہنچا دیا ہے۔گیاروہویں اوور کے لیے بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون بولنگ کے لیے جنہیں افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-23/news-1666519431-7225.jpg

شان مسعود کی نصف سنچری

بھارت کیخلاف میچ میں شان مسعود نے شاندار نصف سنچری بنالی۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ شان مسعود نے مشکل وقتمیں ٹیم کو سہارا دیا اور وکٹ پر ڈٹ کر کھڑے رہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-23/news-1666511426-7083.jpg

ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ، اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی۔

دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ  ہم بھی ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ہم چھ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں،  قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ میلبرن میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم اب یہ امکان کم ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اس وقت دھوپ نکل آئی ہے۔

پاکستانی سکواڈ:

کپتان بابراعظم کی قیادت میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف قومی ٹیم کی امیدوں کے محور،محمد نواز، حیدر علی ، شان مسعود بھی بلا گھمانے کیلئے پرعزم ہیں۔جبکہ بھارتی ٹیم  ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ہردیک پانڈیا پرانحصار کر رہی ہے۔

بھارتی سکواڈ: 

کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔