ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے نئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کر دی۔
ٹوئٹر پر رضوان نے ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘ ۔
رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدﷺ کا نام بھی درج کیا۔
محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم ’رضوان‘ کے بجائے فرسٹ نیم ’محمد‘ کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔