گلوکار علی عظمت کی نور جہاں سے متعلق نئی ویڈیو منظر عام پر

23 Oct, 2021 | 09:46 PM

M .SAJID .KHAN

(وئب ڈیسک)پاکستان کے جیون گروپ کےگلوکار علی عظمت ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ ان کےغیرمناسب الفاظ ہیں جو ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں کہے، علی عظمت نے اس پر ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے وضاحت بھی پیش کی۔

 گلوکار علی عظمت نے اپنےفیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےنور جہاں سے متعلق استعمال کیے جا نےوالے الفاظ کی وضاحت پیش کی ہے، علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں علی عظمت اور نورجہاں کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  احمد علی بٹ، محمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں، میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں اور ان سب سے زیادہ میں میڈم نور جہاں کی عزت کرتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ جن صاحب نے بھی ویڈیو لگائی ہے وہ ایڈٹ کرکے لگائی ہے، ویڈیو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا گیا ہے، ملکہ ترنم کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www.facebook.com/AliAzmatOfficial/videos/314064646722270

علی عظمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا تھا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا مگر بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نور جہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔

مزیدخبریں