ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی ڈراموں میں غیراخلاقی مناظرشیئر کرنے پرپیمرا کا انتباہ

Immoral scenes in TV dramas
کیپشن: pakistani TV dramas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی ڈراموں میں دکھائے جانے والے غیراخلاقی مناظر پر پیمرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،چینلزکو متعدد بارہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرمہذب لباس ، متنازع اور قابل اعتراض پلاٹ والے مواد کا جائزہ لیں ۔ 

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈراموں میں گلے لگانے سمیت دیگرغیراخلاقی مناظر شیئرکرنے سے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلزکو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ، ‘پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مروجہ رجحانات پر پیمرا کو نہ صرف پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) بلکہ میڈیا/ واٹس ایپ گروپس پر بھی عوام کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ 

 ریگولیٹری اتھارٹی کا کہناتھا کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز قابل اعتراض ڈرامے /مواد نشر کررہے جوغیر مناسب لباس ، لاڈ دکھانا، بستر کے مناظر اور متنازع وغیرضروری تفصیلات پرمبنی ہیں اور اسلامی معاشرے و پاکستانی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ 

ناظرین کے لیے انتہائی پریشان کن اور شائستگی کےمعیارکے خلاف ہیں،چینلزکو باربارہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرمہذب لباس ، متنازع اور قابل اعتراض پلاٹ والے مواد کا جائزہ لیں ۔ 

ماہ ستمبرمیں پیمرا کال سینٹرکو موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے تو ہم ٹیلی ویژن پرنشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل ‘ جدا ہوئے کچھ اس طرح’ میں مبینہ رضاعی بہن بھائی کی شادی دکھانے پرناظرین نے شدید اعتراض کرتے ہوئے متعدد شکایات درج کروائیں۔ 

 ٹیزر میں ٹوئسٹ کے ساتھ دودھ شریک بہن بھائی کی شادی اور پھرلڑکی کوامید سے دکھایا گیا جس پر سوشل میڈیا پرشدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ تاہم کہانی میں اصل حقیقت کچھ اورتھی ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer