ٹیرس پر کھڑی دلہن کا دلہے سے محبت کا منفرد انداز؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

23 Oct, 2021 | 08:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں,شادی کی ایک دلچسپ ویڈیوسامنے آئی جس میں دلہن نے دلہے کو دیکھا کراپنی محبت کا اظہار فلائنگ کس سے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادیاں کسی ڈرامے یا ڈانس کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہیں، دولہا دلہن اور ان کے دوست احباب شادی سے قبل خود کو اس دن کسی تفریحی کے لئے تیار کرتے ہیں،انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، دولہا جیسے ہی برات لے کر  دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن جو کہ گھر کے اوپر والے فلور پر موجود تھی خوشی سے کھل اٹھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاکستا ہے کہ دلہن دلہے کو آواز  دے رہی ہے مگر  شور کی وجہ سے وہ سن نہ سکا جس پر دلہن نے ساتھ کھڑے دوسرے شخص کو اشارہ کیا کہ وہ وہ دلہے بُلا دے جس پر وہ اس کی طرف متوجہ ہوا اور جواب میں دلہن نے ٹیرس پر کھڑے  ہاتھ ہلا کر استقبال کرتے فلائنگ کس کی جس کی  ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوچکی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن پہلی منزل پر کھڑی اپنے دلہے کا انتظار کررہی ہے،گھوڑے پر سوار دلہا جوں ہی گھر کے دروازے پر پہنچتا ہے تو دلہن خوشی سے چلا کر اسے بلاتی ہے۔

دولہا کے ساتھ  تقریب میں شریک اور لوگ بھی اس موقع پر موجود ہوتے ہیں جو ڈھول کی تھاپ جھوم رہے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں