ویب ڈیسک: بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئی حدبندیوں اورانتخابات کےبعد آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں بی جے پی حکومت نے بھارتی آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا جس کے تحت ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ مقبوضہ کشمیر کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے کا فیصلہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
اب بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ آج مقبوضہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگر پہنچے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد مرکز کے انتظام ریاست کا یہ پہلا سفر ہے۔ سری نگر ہوائی اڈے پر لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے امت شاہ کا استقبال کیا، جہاں مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
امت شاہ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد سب سے پہلے نوگام میں شہید انسپکٹر کے گھر متاثرہ فیملی سے ملنے پہنچے۔ وزیر داخلہ نے انسپکٹر پرویز احمد کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔