ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کردیا جائے گا، امت شاہ

Amit shah visit to Kashmir
کیپشن: Amit shah visit to Kashmir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئی حدبندیوں اورانتخابات کےبعد آرٹیکل 370  مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  2019 میں  بی جے پی حکومت نے  بھارتی آئین کی شق 370 کے خاتمے کا اعلان کر دیا  تھا جس کے تحت ریاست  مقبوضہ جموں و کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔ مقبوضہ کشمیر کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے کا فیصلہ علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
اب بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ  آج  مقبوضہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگر پہنچے ہیں۔  مقبوضہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد مرکز کے انتظام ریاست کا یہ پہلا سفر ہے۔ سری نگر ہوائی اڈے پر لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے امت شاہ کا استقبال کیا، جہاں  مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ 
امت شاہ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد سب سے پہلے نوگام میں شہید انسپکٹر کے گھر متاثرہ فیملی سے ملنے پہنچے۔ وزیر داخلہ نے انسپکٹر پرویز احمد کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer